مسلم لیگ (ن) کا ضمنی الیکشن لڑنے کےحوالے سے اہم فیصلہ

لاہور(اے ایف بی )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں بھرپورحصہ لینے اورکمایابی حاصل کرنے کےلیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان سمیت دیگر اہم لیگی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، کمیٹی ارکان ضمنی انتخابات والے حلقوں میں جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب بھی کریں گے، خصوصی کمیٹیاں ضمنی انتخابات کےحلقوں کےحوالےسےروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو دیں گی۔

ذرائع کے مطابق لیگی لائرز ونگ پر مشتمل لیگل ایڈ کمیٹی بھی بنائی جائے گی، لیگل ایڈ کمیٹی لیگی امیدواروں کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ الیکشن ڈے کے حوالے سے ووٹرز کو نکالنے اور پولنگ اسٹیشنز کے معاملات کو دیکھنے کیلئے لیگی خواتین ایم پی ایزاور اہم کارکنان کو خصوصی ٹاسک دیئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاتی امرا میں ہوا،جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی شریک ہوئیں،پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے نام فائنل کیے جائیں گے، تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے ایک حلقے پر ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہونا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud