بلیو ورلڈ سٹی اورعبداللہ سٹی کے مالکان گرفتار

راولپنڈی (اے ایف بی )راولپنڈی پولیس کی کاروائی، بلیو ورلڈ سٹی اور عبداللہ سٹی کے مالکان گرفتار کرلیادونوں ہاؤسنگ سوساءٹی کے مالکان نعیم اعجاز اور طاہر عزیز کو انکوائری کیلئے ایس پی صدر کے دفتر طلب کیا گیا تھا، دوران انکوائری دوفریقین نے ایک دوسر ے کو سنگین نتاءج کی دھمکیاں دیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلیوورلڈسٹی اورعبداللہ سٹی کے مالکان نعیم اعجاز اورطاہر عزیز کو انکوائری کے لیے ایس پی صدردفتر طلب کیاگیاتھا، انکوائری میں ایس پی صدرضیا ء الدین احمد، اے سی صدر، اے ایس پی صدر سرکل اور دیگر پولیس افسران موجود تھے،زمین کے تنازعے کی انکوائری کے دوران دونوں فریقین نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سامنے ایک دوسرے کو سنگین نتاءج کی دھمکیاں دیں ،

دونوں فریقین کے جھگڑے اور دھمکیوں سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر دونوں فریقین کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ سول لائن کی جانب سے فریقین کے خلاف انسدادی کاروائی کا کلندرہ مرتب کرکے بھجوایا جارہا ہے،ایس پی صدرضیاء الدین احمد کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کے مطابق بلا تفریق قانونی کاروائی پر یقین رکھتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud