مری روڈ پر احتجاج ٹریفک جام ،مظاہرین اور انتظامیہ میں مذاکرات

راولپنڈی (اے ایف بی) اصغر مال کالج راولپنڈی کے مقتول طالبعلم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مری عوڈ پر بلاک کر دیاجس سے کہیں گھنٹے ٹریفک جام رہی جمعیت کے زمہ داران نے پولیس اور انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج کو پرامن طور پر ختم کردیا

،تفصیلات کے مطابق چار سال گزرنے کے باوجود اصغر مال کالج راولپنڈی کے مقتول طالبعلم توقیر ظفر عباسی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج، مری روڈ بلاک کر دی. مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نعرے درج تھے. احتجاج کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی سرمد تنویر کر رہے تھے.

۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کا امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے. قاتل شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس انہیں گرفتار نہیں کر رہی اگر اگلے کچھ دنوں میں بھی کوئی پیش رفت سامنے نہیں آتی تو مارچ میں احتجاج کا سلسلے کو پورے صوبے تک بڑھا دیا جائے. مذاکرات کے دوران جماعت اسلامی راولپنڈی کے رہنما رضا شاہ اور ایس پی راول ٹاؤن مظہر بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud