بجلی بریک ڈاؤن7افسران معطل,تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی( اے ایف بی )پاکستان بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ جاننے کے لیے حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے، گدو تھرمل پاور کے 7 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کا کہنا ہے کہ پلانٹ منیجر سہیل احمد، جونیئر انجینئر دلدار علی چنا کو معطل کیا گیا، کمپنی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فورمین علی حسن گولو، آپریٹر ایاز حسین، سعید احمد، اٹنڈینٹ سراج احمد اور اٹنڈینٹ الیاس احمد کو معطل کر دیا گیا ہے۔سینٹرل پاور جنریشن کا کہنا ہے کہ معطل افسران و ملازمین روزانہ حاضری یقینی بنائیں گے، ان افسران و ملازمین کی غفلت سے پاور بریک ڈاؤن ہوا۔

ذرائع کےمطابق بریک ڈاؤن کی وجہ ٹرانسمیشن نظام کی مین ٹیننس نہ ہوناتھی۔ بریک ڈاؤن کی ایک اوروجہ فوگ پروف کنڈیکٹرزمنصوبےکاالتوا کا شکارہوناہے۔مسلم لیگ ن کےدورمیں60 ارب روپےسےفوگ ٹرانسمیشن نظام ایک سال میں بہترہوناتھا لیکن پی ٹی آئی حکومت کےآنےسےمنصوبہ تاخیرکاشکارہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud