سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی حادثے کاشکار

لاہو( اے ایف بی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کی ڈرافٹنگ کے بعد اُس وقت پیش آیا جب وہ گھر کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔

شعیب ملک اپنی گاڑی میں بیٹھ کر رفتار میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے باہر نکلے تو سامنے ٹرک کھڑا ہوا تھا۔ سابق کپتان تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو قابو نہ کرسکے اور وہ سیدھی فٹ پاتھ پر کھڑے ٹرک سے جاکر ٹکرائی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی اسپورٹس کار خود ڈرائیو کررہے تھے، خوش قسمتی سے وہ تو حادثے میں محفوظ رہے مگر گاڑی کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud