پنجاب ٹیچرزیونین نے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کی تجویز کومسترد کردیا


راولپنڈی (اے ایف بی )پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی ڈویژنل اور ضلعی  عہدیدارراجہ اورنگزیب، قاضی محمد عمران ،مختار اعوان، سید حامد علی شاہ، طاہر محمود راجہ, ظہیر الدین بابر اور راجہ شاہد مبارک نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی جس میں آئندہ اساتذہ  کی بھرتی ایڈہاک بنیادوں پر کرنے کی تجویز کومسترد  کردیا

اساتذہ رہنماوں نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری طور پر پر اس پالیسی پر نظر ثانی کرے اور  اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا جائے تاکہ وہ  اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے  ادا کر سکیں ملک و قوم کی بہتری بھی اسی میں ہے اس کے علاوہ  مستقل  ہونے کے منتظر اساتذہ کو جلد از جلد مستقل کیا جائے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور ایس ایس سی کی سمری کو جلد از جلد اپروو کر کے نوجوان اساتذہ کو تذبذب اور پریشانی سے نجات دلائی جائے ۔

پنجاب ٹیچر یونین کے عہدے داروں نے کہا کہ جن قوموں نے ترقی کرنا ہوتی ہے وہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر رکھتے ہیں   تعلیم پر خرچ ہونے  والی رقم اصل میں قوم کی ترقی کے لئے ایک انویسٹمنٹ کا کام کرتی ہے مگر نااہل قومیں تعلیم پر خرچ کو پیسے کا زیاں سمجھتی ہیں جس طرح ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اول دن سے مستقل بنیادوں پر بھرتی کیے جاتے ہیں اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ نظریاتی سرحدوں کے محافظوں کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud