طلباکی آنکھوں کے علاج کے لئےآسٹریلین فاؤنڈیشن سے معاہدہ


 لاہور(اے ایف بی)پنجاب بھر کے سکولوں میں زیرتعلیم طلبا  کی آنکھوں کے علاج کے لئے آسٹریلین فاؤنڈیشن سےایم او یو سائن وزیرصحت یاسمین راشد اور وزیرتعلیم مرادراس کے معاہدے پر دستخط کردیے، آسٹریلین فاؤنڈیشن چھ لاکھ طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کریگی ، 10 ہزار بچوں کو مفت چشمہ لگائے جائیں گے۔  معاہدہ نیشنل سائٹ ریسٹورنگ پراجیکٹ کے تحت طے پاگیا, شراکت داری معاہدہ آسٹریلوی ادارہ دی فریڈ ہولو فاؤنڈیشن کی معاونت سے بطور پائلٹ پراجیکٹ متعارف کروایا جا رہا ہے, تقریب میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سہیل شہزاد، سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب محمدعثمان ودیگر شریک تھے.

مراد راس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اس پائلٹ منصوبے میں پنجاب کے تین اضلاع ڈی جی خان، خوشاب اور میانوالی کے بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا، منصوبے کے ذریعے 6 لاکھ سے زائد طلبا مستفید ہو سکیں گے، جبکہ فاؤنڈیشن کی مدد سے اساتذہ کو ٹریننگ بھی دی جائے گی، اساتذہ کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے تاکہ وہ طلبا کے مسائل کو سمجھ سکیں.یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تین اضلاع میں اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت دس ہزار طلبا کو نظر کے چشمے بھی فراہم کئے جائیں گے، فاؤنڈیشن کی معاونت سے پائلٹ پراجیکٹ 121 ملین کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud