سکولوں میں اساتذہ اوردرجہ چہارم کے ملازمین طلب ؟

اہو( اے ایف بی )ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا، 11 جنوری سے سکولوں کے انتظامی معاملات چلانے کے لئے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو بُلانے کی اجازت دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی ادارے 18 جنوری سےکھولنے کا معاملہ،سکولوں میں 11 جنوری سے اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ہدایت جاری کردی گئی۔ایک ہفتہ قبل اساتذہ سکولوں کے انتظامی معاملات کو سنبھالیں گے۔ ٹائم ٹیبل اور بچوں کی حاضری کے لئے شیڈول مرتب کیا جائے گا۔

حاضری رجسٹرمرتب کرنے کے ساتھ بچوں کی فیس کی وصولی کے لئے واچرز جاری ہوسکیں گے۔اساتذہ اوردرجہ چہارم کے ملازمین کے علاوہ طلباء کو 18 جنوری سے قبل سکولوں میں بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔مراسلے کے مطابق آن لائن کلاسز کا آغاز بھی 11 جنوری سے ہوسکے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے بارے فیصلہ کیاگیا،حکومت نے 18 جنوری سے نہم سے بارہویں جماعت، جنوری 25 سے نرسری سے آٹھویں جماعت تک سکولز اور 1 فروری سے جامعات کو کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud