علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ،سعد خادم نیے سربراہ مقرر

راولپنڈی (اے ایف بی)حریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان ادا کی گی نماز جنازہ کی امامت انکے بیٹے مولانا صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے کروائی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہمارے قائد دنیا فانی سے رحلت فرماگے لیکن انکا مشین ہرصورت جاری رہے گا انہوں نے کارکنان سے حلف لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد سے عہد وفاکرتے ہوئے اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ حرمت ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پاکستان کی تعمیرو ترقی اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے ہمیشہ جہدوجہد جاری رکھیں گے اسلام کیخلاف طاغوتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے

اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی فرمایا کر تے تھے کہ ہم جنا کہ کام کرتے ہیں وہ ہمیں تنہا نہیں چھوڑتے قوم نے یہ منظر لیاقت باغ تافیض آباد بھی دیکھا اور آج نماز جنازہ میں ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ جو ناموس رسالت کیلئے کام کرے اللہ تعالی اسے دنیا اور آخرت میں سرخرو فرماتاہےتحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر علامہ پیر سید ظہیر الحسن شاہ نے اعلان کیا کہ مرکزی مجلس شوری کے فیصلے کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے مولانا صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا مرکزی امیر مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نےکہا کہ ہم خون کے آخری قطرہ تک عزت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ اسلام کی بالادستی کیلئے مولانا صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کے ساتھ ہیں

اسیکرٹری اطلاعات لطیف قادری کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ پیر قاضی محمود احمد قادری اعوانی شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطان پوری ڈاکٹر محمد شفیق آمینی غلام غوث بغدادی علامہ مفتی غلام عباس فیضی ایم پی اے مولانا مفتی محمد قاسم فخری ممتاز حسین قادری کے والد گرامی ملک محمد بشیر اعوان مفتی اعظم پاکستان رویت ہلال کمیٹی چیئرمین علامہ مفتی منیب الرحمن مولانا محمد عبدالستار سعیدی تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی پیر محمد افضل قادری سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری علامہ ثاقب رضا مصطفائی پیراجمل رضا علامہ صاحبزادہ سید حبیب الحق شاہ سلطان پوری علام سید عرفان شاہ مشہدی مولانا ڈکٹر راغب حسین نعیمی پیر میاں محمد حنفی سیفی دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کے بیٹے مولانا صاحبزادہ بلال قادری مولانا صاحبزادہ احسان الحق شاہ سلطان پوری جماعت اہلسنت کےپیر عبدالخالق سنی تحریک کے مولانا صاحبزادہ بلال سلیم قادری جماعت اسلامی کےلیاقت بلوچ مفتی قاضی محمد سعید الرحمن قادری مولانا حنیف قریشی مولانا غفران محمود سیالوی صاحبزادہ خالد محمود ضیاء پیر محمد قاسم سیفی ملک بھر سے ہزاروں علماء ومشائخ وکلاء ڈاکٹرز تاجر برادری صحافی برادری اور تمام مذہبی oوسیاسی جماعتوں کے آراکین نے شرکت کی مینار پاکستان میں رات گئے سے نماز جنازہ کیلئے آنا شروع ہوگے صبح 7بجے ہی مینار پاکستان پنڈال بھر چکا تھا جگہ کم پڑنے پر لاہور بھر کے گلی کوچے بھر چکے تھے لاکھوں لوگوں کی شرکت اور جہاں جہاں جگہ ملی وہی پر لوگوں نے جنازہ ادا کیا ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں نے اس تاریخ ساز نماز جنازہ میں شرکت کی

قائد تحریک امام تدبر و سیاست شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی کی اچانک رحلت پر کارکنان دھاڑے مارمار کرروتے رہے لبیک یارسول اللہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ قانون ریاست کیا ہوگا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قائد تیرا نیک مشین جاری رہے گا کے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے جنازہ کاوقت صبح 10 بجے کا دیاگیا تھا لیکن لوگوں کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی وجہ سے جسداطہر کو لانے میں تاخیر کے سبب نماز جنازہ 2بجے ادا کیا گیا اور انکی مسجد رحمتہ العلمین لاہور ملتان روڈ جہاں حضرت امیر المجاہدین امام خطیب تھے سے متصل حجرہ میں تدفین کی گی اور آخر میں شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری نے دعا کروائی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud