علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کا وقت اور دن تبدیل

لاہور (اے ایف بی) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کا وقت اور دن تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج جمعۃ کے بعد ادا ہونی تھی ، تحریک لبیک کے ذمہ داران کی مشاورت کے بعد اب علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ 21 نومبر دن 11 بجے مینار پاکستان لاہور میں ادا کی جائے گی، مرحوم کی میت ان کی رہائش گاہ پر ہی رکھی جائے گی، ملک بھر سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ کارکنوں کو مولانا خادم حسین رضوی کی میت کی زیارت کروائی جا رہی ہے ۔ خادم حسین رضوی کی رہائش گاہ کے باہر کارکن تاجدار ختم نبوت اور لبیک یا رسول اللہ کی نعرے لگائے جارہے ہیں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ رات تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی ، طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنہ کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے حوالے سے شیخ زید ہسپتال لاہور کے حکام نے بتایا کہ علامہ خادم حسین رضوی کو جمعرات کی شب پونے 9 بجے اسپتال لایا گیا، تاہم وہ پہلے ہی انتقال کر چکے تھے ۔ خاندانی ذراءع کے مطابق مرحوم گذشتہ کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے ۔

خادم حسین رضوی کے انتقال کی خبر پر وزیراعظم عمران خان نے بھی اظہار افسوس کیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب ساءٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی کی رحلت پر میں ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا اپنے پیغام میں آرمی چیف نے علامہ خادم رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud