تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی وصال فرما گئے

راولپنڈی ( اے ایف بی ) تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ، معروف عالم دین اور شعلہ بیان مقرر خادم حسین رضوی وفات پاگئے۔تحریک لبیک کی مرکزی قیادت نے خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرحوم کی طبیعت عرصے سےخراب تھی۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی گزشتہ کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے۔ ناسازی طبیعت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

خادم حسین رضوی بخار میں مبتلا تھے،خادم حسین رضوی کو تیز بخار ہونے کے باعث شیخ زید ہسپتال داخل کروایا گیا تھا، خادم حسین رضوی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہواتحریک لبیک کے کارکن انکی رہائش گاہ پہنچ گے

خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud