نجی تعلیمی اداروں کو ای لائسنس جاری کرنے کا حتمی فیصلہ

 لاہور(اےا یف بی)پنجاب حکومت  نے   صوبہ بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو ای لائسنس جاری کرنے کا  حتمی فیصلہ کرلیا۔نجی سکولوں کیلئے تیار کئے جانیوالے آن لائن سسٹم کی بدولت پرائیویٹ سکول مالکان کو ایک شفاف نظام کے تحت ای لائسنس جاری کئے جائیں گے، پہلی بار پرائیویٹ سکولوں کی آسان اور باسہولت رجسٹریشن کیلئے کسی حکومت کی جانب سے کوئی سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

  وزیر سکولزایجوکیشن مراد راس کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔   مراد راس نے کہا کہ سکول مالکان ای لائسنس حاصل کرنے کیلئے فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے، تیار کیے جانیوالے سسٹم میں سالانہ ای لائسنس کے تجدیدکے عمل کا آپشن بھی موجود ہو گا۔دوسری جانب وفاق نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر 24 نومبر سے31 جنوری تک سکول بند کرنے کی تجویز دیدی۔ پرائیویٹ سکول مالکا ن نے تجویز کو مستردکردیا،

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے حالات خطرناک صورتحال میں داخل ہو رہے ہیں ،اگراب بھی حالات کنٹرول نہیں ہوئے تو مسائل بڑھ سکتے ہیں ، کل 36 اضلاع کے لوگوں کو بلایاہے اس میں چھٹیوں کافیصلہ کریں گے۔ پرائیویٹ سکول مرضی سے سکول نہیں کھول سکیں گے،کورونا پر حکومتی رٹ کوکوئی چیلنج نہیں کرسکتا،کورونا ایس او پیز پر سب پرائیویٹ سکولوں کو عمل درآمد کرانا ہوگا،کورونا قانون سب کیلئے برابرہوگا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud