ایم اے اور ایم ایڈ ایس ایس ٹی اساتذہ کو ترقیاں دینے کا فیصلہ


راولپنڈی ( اے ایف بی) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی ضلع میں بھی ایم اے اور ایم ایڈ ایس ایس ٹی اساتذہ کو ترقیاں دینے کا فیصلہ ، ضلعی سطح پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، کمیٹی ضلع بھر میں 2001 سے قبل ایم اے اور ایم ایڈ پاس ایس ایس ٹی اساتذہ سے ریکارڈ اکٹھا کرے گی ، 10 دن تک ریکارڈ فرایم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،

اساتذہ تنظیموں نے جانب سے یہ مطالبہ کیا گیاتھا کہ 2001 سے قبل ایم اے اور ایم ایڈ پاس کرنے والے اساتذہ کو بھی ترقیاں دی جائیں ،ان اساتذہ کی ملازمت مدت 20 سال سے زائد ہو چکی ہے جبکہ متعدد ریٹائرڈ ہو گئے ہیں ، جس پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی

کمیٹی کی نگرانی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر چار لیاقت باغ کے پرنسپل قاضی ثنااللہ کریں گے جبکہ کمیٹی میں گورنمنٹ مسلم ہائیرسیکنڈری سکول کے ایس ایس ٹی حاجی محمد حسین ، اور گورنمنٹ شملہ ہائی سکول کے ای ایس ٹی راجہ اورنگریب شامل ہوں گے ،کمیٹی نے ضلع بھر کے ایسے اساتذہ جو ایم اے اورایم ایڈ پاس ہیں ان کو ترقی نہیں دی گئی ان سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ، اورانہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 روزتک اپنا ریکارڈ کمیٹی کے اراکین کو فراہم کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud