بی اےاورایم اے پروگرامز ختم, نئے داخلے بند

لاہور(اے ایف بی) صوبائی کابینہ نے بی اے بی ایس سی،ایم اے ایم ایس سی پروگرامزکو فیز آؤٹ کرنے کے بعد سرکاری کالجوں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی، یکم جنوری 2021ء سے بی اے اور ایم اے پروگرامز ختم ہو جائیں گے اور نئے داخلے نہیں ہو ں گے، ڈگری کالج کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کالج، پوسٹ گریجویٹ کالج کا نام تبدیل کر کے گریجوایٹ کالج رکھا جائے گا ۔

اسی طرح ایم فل کیلئے پوسٹ گریجویٹ کالج ہو گا، کابینہ نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر کے سیکشن اے چود ہ کو واپس لینے کے فیصلے کی منظوری دیدی، پنجاب موٹروہیکلز ٹرانزیکشن لائسنسز رولز2015ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی، 10 سال سے زائد تجربہ رکھنے والے غیر مجاز کار ڈیلرسے رجسٹریشن کے حوالے سے مجاز ڈیلر کے برابر سکیورٹی فیس لی جائے گی جبکہ10 سال سے کم تجربہ رکھنے والے غیر مجاز موٹر کار ڈیلر سے سیکورٹی فیس مجاز ڈیلر کے مقابلے میں دو گنا لی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud