تحریک لبیک پاکستان نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کااعلان کردیا

اسلام آباد (اے ایف بی ) تحریک لیبک پاکستان نے حکومتی ٹیم کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد فیض آباد فلائی اوور پر جاری دھر نا ختم کرنے کا اعلان کردیا فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک لیبک پاکستان نے اتوار کو لیاقت باغ سے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے فیض آباد فلائی اوور پہنچ کر اسے دھرنامیں تبدیل کردیا شرکاء دھرناپر شیلنگ بھی کی گئی مگر مظاہرین نے دھرنا جاری رکھا اس دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا پولیس کیجانب سے شیلنگ اورمظاہرین کی جانب سے پتھراو کیاجاتارہا

وز وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر داخلہ سیداعجاز شاہ ، مشیر داخلہ شہزاد اکبر ،سکیرٹری داخلہ ، اورکمشنراسلام آباد عامر احمد کے ہمراہ تحریک کی مجلس شوریٰ سے مذاکرات کئے وزارت مذہبی امور اور وزارت داخلہ کے کامیاب مذاکرات کے بعد اتوار کی صبح سے راولپنڈی ڈویثرن میں بند کیجانے والی موبائل سروس بھی بحال کردی گئی

تحریک لبیک پاکستان فیض آباد دھرنا سے امیر کے پی کے شفیق امینی نے کہاکہ جس جہدوجد کے لیے ہم آئے تھے ہمیں کامیابی ملی ہے تحریک لبیک پاکستان نے مطالبات قبول ہونے کا اعلان کردیا حکومت نے ہمارا مطالبہ قبول کر لیا ہے وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور ڈی سی کمشنر اور دیگر وزرا نے تحریری معاہدہ کیا ہے فرانس کی مصنوعات کو سرکاری طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud