نجی تعلیمی اداروں کا نرسری کے بچوں کے سکول آنے تک تحریک جاری رکھنے کاعزم

راولپنڈی ( ) نرسری کلاس کے بچوں کے سکول آنے تک تعلیم بحالی تحریک جاری رہے گی،حکومت بلاتاخیر تمام کلاسز کے لیے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کرے ،تعلیمی سیشن کا دورانیہ کم ہونے کی وجہ سے سمارٹ سلیبس کی تکمیل بھی مشکل ہے، بچوں کی تعلیمی اداروں سے طویل مدت تک دوری سلیبس کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بچوں کے نفسیاتی امراض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور والدین کو انہیں تعلیم کی طرف راغب کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس ،ڈویژنل صدر عرفان مظفر کیانی ،صدر ضلع راولپنڈی ملک حفیظ الرحمان، صدر ضلع چکوال راجہ خورشید ،صدر ضلع اٹک ملک مشتاق ،نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر نائب صدر، سردار گل زبیر ،محمد ابراہیم، رانا سہیل ،افتخار چوہدری ،عظمان کیانی ،محمد وقاص ،زاہد حسین، جاوید اقبال راجہ ،شیخ عمر ، اسد کیانی، میڈم مصباح حسن ،میڈم نیلوفر ،میڈم نسیم ،میڈم ارم زاہد ،عبدالقدوس ،اختر حسین، ارشد خان اور ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران موجود تھے،

 انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو چکا حکومت تعلیمی اداروں کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کرے، اساتذہ کے لیے فوری پیکج دیا جائے، یوٹیلیٹی بلز اور تمام قسم کے ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے نجی تعلیمی اداروں کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے طویل المدت بلا سود آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں