نجی تعلیمی اداروں کی انسداد ڈینگی مہم

راولپنڈی ( اے ایف بی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی ہدایات پر ڈینگی آگاہی مہم کا ہفتہ بھرپور طریقے سے منایا گیا، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام ضلع راولپنڈی کے مختلف 21 مقامات پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، آگاہی مہم کے تحت تمام میٹنگز میں سکول سربراہان مالکان نے بھر پور شرکت کی، سکول مالکان سربراہان کو ڈینگی، کورونا سے بچاؤ کے SOPs کے بارے میں بریف کیا گیا ڈینگی آگاہی مہم کے

انسداد ڈینگی مہم کے اختتام پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس کیانی نے کہا کہ راولپنڈی میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی قیادت میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن افتخار حسن بٹ ،ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی آپسکا راولپنڈی کے صدر ملک حفیظ الرحمان ،نے جس طرح نجی تعلیمی اداروں میں ڈینگی آگاہی مہم جس شاندار طریقے سے چلائی اس پہ تمام شخصیات کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، انہوں کا کہ انشاءاللہ ڈینگی اور کورونا کے بچاؤ کے لیے تمام تر کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لائیں گے، انہوں نے کہا کہ اساتذۂ اور طلباء کے ذریعے ڈینگی آگاہی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے،

اس موقع پر ڈویژنل صدر، ممبر DRA عرفان مظفر کیانی ،ضلعی صدر ملک حفیظ الرحمان ،صدر کینٹ شیخ عمر ، سیکرٹری انفارمیشن پوٹھوہار ٹاؤن عظیم کیانی نے خطاب کیا، بڑی تعداد میں سکول مالکان سربراہان نے شرکت کی،

اپنا تبصرہ بھیجیں