اداکارہ میراکا شیلٹرہوم کےنام لاکھوں روپے کا فراڈ

 اسلام آباد ( اے ایف بی)کوریو گرافر  لاڈا نے اداکارہ میرا  پر گھر کو شیلٹر ہوم بنانے کے نام پر لاکھوں کی امداد لینے کاالزام عائد کردیا،اورکہاکہ میرا نے گھر کو شیلٹر ہوم بنانے کے نام پر لاکھوں  روپے دیئے۔ گھر میں قیام کے دوران اداکارہ اہلیہ سے صفائی کراتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ بیرون ملک سے امداد کے لیے میرا اکاؤنٹ نمبر دیتی تھیں۔ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکہ دہی کا مرکز تھا۔

  واضح رہے لاک ڈاؤن کے دوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہومز میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میرا نے شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو اپنے گھر پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ میرا اس فراڈ سے قبل بھی جھوٹ بول چکی ہیں۔ انہوں نے خود کو نیو یارک کے ایک ہوٹل میں قید قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے واپسی کے انتظامات کرنے کی التجا کی تھی تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کی حقیقت سامنے آگئی تھی۔

خود کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہوٹل میں قید ہونے کا دعوی کرنے والی اداکارہ میرا کی مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ سیرو تفریح میں مصروف رہیں تھی اور نیویارک میں نوید پرویز کے ساتھ واٹس ایپ کال پر ریشم اور ماریہ واسطی سے گپ شپ بھی کرتی رہیں۔ میرا نے ویڈیو میسج میں خود کو ہوٹل میں قید قرار دیا تھا، جس پر لوگوں کی جانب سے انہیں ملے جلے پیغامات موصول ہوئے تھے لیکن وہ ویڈیو جہاں بنائی گئی وہ ہوٹل نہیں بلکہ میرا کے مبینہ شوہر نوید کے گھر کا کمرہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud