: کرونا سے متعلق جھوٹی خبردینے پر دو صحافیوں کو قید کی سزا

ابوظبی (اے ایف بی ) کرونا وائرس سے متعلق غلط خبر دینے پراماراتی عدالت نے صحافی کو دو سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی اپیل کورٹ نے صحافیوں کو سزا دینے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

سزا پانے والے مقامی رپورٹر اور ایک غیر ملکی صحافی نے کرونا وائرس سے متعلق غلط خبر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا تھا جس پر مقامی عدالت نے انہیں دو برس قید کی سزا سنائی تھی۔

مقامی نشریاتی ادارے کے رپورٹر نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کرونا میں مبتلا ہوکر ہلاک خبر دی تھی ، اس خبر میں غیر ملکی صحافی نے بھی ان کی معاونت کی تھی۔اس خبر سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جس پرحکومت نے ایکشن لیتے ہوئے خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے دونوں صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud