عمرہ زائرین کے لیے حرم کی 100 سے زیادہ دروازے کھول دیئے

سعودی عرب (اے ایف بی)عمرہ زائرین کے لیے حرم کی 100 سے زیادہ دروازے کھول دیے گئے تھے، حفاظتی انتظامات بھی سخت کردیے ہیں تاہم اب عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پرتمام دروازے کھول دیے گئے ، دروازوں پر24 گھنٹے اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں ، 19 دروازے نمازیوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔ نمازاجازت نامہ رکھنے والے صرف ان ہی دروازوں سے داخل ہوسکیں گے ۔

ڈائریکٹر فہد الجعید نے بتایا کہ عمرہ زائرین کے لیے 13 دروازے مختص ہیں ان میں الصفا ، ملک فہد، اجیاد، اور مروہ شامل ہیں ۔ عمرہ زائرین حرم شریف میں داخل ہوتے وقت ان کے نام اور نمبر ذہن نشین کرلیں اس سے انہیں حرم شریف سے نکلنے میں سہولت ہوگی تاہم عمرہ یا نماز کے لیے آنے والوں کو حرم میں کھانے پینے کی اشیا اور دھار دار آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud