خواجہ سرائوں نے امریکاسینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی


نیو یارک ( اے ایف بی) امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے دوران دو خواجہ سراء بھی  الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ امریکی ریاستوں ڈیلاویئر اور ورمونٹ سے ڈیموکریٹ امیدوار سارہ میک برائیڈ اور ٹیلر اسمال اپنی اپنی ریاستوں میں اعلانیہ خواجہ سرا کی حیثیت سے جیتنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔

انتخاب میں ٹیلر اسمال نے 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ سینیٹ انتخاب میں دوسرے خواجہ سرا سارہ میک برائیڈ نے سینیٹ کی نشست میں 86 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ مختلف ریاستوں میں ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اب حتمی رزلٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud