کشمیری عوام عمران خان کے شکرگزار ہیں جنھوں نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا بیرسٹر سلطان

گڑھی دوپٹہ(اے ایف بی)پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سربراہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام عمران خان کے شکرگزار ہیں جنھوں نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ، آزاد کشمیر کی سو فیصد آبادی کو انصاف ہیلتھ کارڈ دیئے اور سیزفائر لائن پر آباد سو فیصد آبادی کو احساس پروگرام کے ذریعے ادائیگی کی۔ آزادکشمیر کا تین جماعتی اتحاد پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما امجد چیمہ کی جانب سے میرا دادو یونین کونسل ہٹیاں دوپٹہ حلقہ نمبر چار مظفر آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں سابق وزرائے حکومت خواجہ فاروق احمد، مرتضی گیلانی، پی ٹی آئی رہنما سید اظہر علی گیلانی، تبریز کاظمی، زوہیب اکبر اور دیگر بھی شریک تھے۔ میزبان امجد چیمہ نے اپنے خطاب میں عمران خان اور بحثوں سلطان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب سے لاہور سے تشریف لانے والے پی ٹی آئی رہنما مقدس چیمہ نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو گڑھی دوپٹہ سے جلوس کی شکل میں میرا دادو پہنچایا گیا۔ جلسہ گاہ پہنچنے پربیرسٹر سلطان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا فضا عمران خان بیرسٹرسلطان زندہ باد آئی آئی پی ٹی آئی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی عوام علاقہ نے موسم کی خرابی کے باوجود بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یرسٹر سلطان محمود چودھری نے مزید کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنا کر ایک ویلفیئر سٹیٹ کا آغاز کرے گی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے خلاف اتحاد کر رہے ہیں اور اب ساتھ مسلم کانفرنس کو بھی شامل کر رہے ہیں یہ تو تین جماعتی اتحاد بن رہا ہے اگر دس جماعتی اتحاد بھی بن جائے پی ٹی آئی کا راستہ نہیں روک سکتا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں