باپ کی پسند کے لڑکے سے شادی نہ کرنے پر اداکارہ پر تشدد

ممبئی (اے ایف بی )میری پسندکے لڑکے سے شادی کیوں نہیں کی؟ باپ نے اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اس 21سالہ اداکارہ کا نام تریپتی شنکدھر ہے جو کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکی ہے۔ اس نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز پہلے اس کے باپ نے اس کے لیے 28سال کا لڑکا پسند کر لیا تھا اور جب اداکارہ نے اس لڑکے سے شادی کرنے سے انکار کیا تو اس کے باپ نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے والد رام رتن شنکدھر کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم بعد ازاں اداکارہ نے اپنی درخواست واپس لے لی اور پولیس سے کہہ دیا کہ وہ اپنے باپ کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتی جس پر رام رتن شنکدھر کو رہاکر دیا گیا۔ اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ بھارتی شہر بریلی کی رہائشی ہے اور تشدد کا یہ واقعہ بریلی میں ہی اس کے آبائی گھر میں پیش آیا۔اداکارہ نے اپنے باپ کو رہا تو کروا دیا تاہم مزید اس کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا اور اپنی ماں کو لے کر گھر سے چلی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں