زمبابوے کرکٹ میچ:فوڈسٹریٹ ڈبل روزبند

راولپنڈی ( اے ایف بی) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کیلئے سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے فوڈ سٹریٹ اوراقبال پارک بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ ڈبل روڈ کل سے بند کر دیا جائے گا اور اس علاقہ میں عام آدمی کا داخلہ بالکل ممنوع ہو جائے گا، فوڈسٹریٹ اور ڈبل روڈ10 نومبر کی رات 12بجے تک بند رہیں گے۔

مہمان ٹیم نے پاکستان کے ساتھ 30اکتوبر، یکم اور 3نومبر کو تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز جبکہ 7، 8اور 10 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں جبکہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کریں گی، اس دوران سٹیڈیم میں تماشائیوں کا داخلہ بھی بند رہے گا اور آئی سی سی کے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سی پی او محمد احسن یونس نے راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کیلئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ سی پی او نے سکیورٹی کے حوالے سے فورس کی تیاریوں اور مختلف ایکسرسائزز کا بھی جائزہ لیا، سی پی او کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ اور کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں، راولپنڈی پولیس انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، سی پی او نے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud