روزگارکی فراہمی کاآغاز؛226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اورنرسزکویت روانہ

اسلام آباد (اے ایف بی ) حکومت نے پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی پرعملدر آمد کاآغاز کردیا، پاکستان کل 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز کی پہلی کھیپ کویت روانہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی پرعملدر آمد کاآغاز کردیا ، ڈاکٹرز، نرسز، ٹیکنیکشنز پر مشتمل221 میڈیکل پروفیشنلز جمعرات کو کویت روانہ ہوں گے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری کی کویت کے سفیر عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی ، معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت جانیوالے میڈیکل پروفیشنلز سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کویت کوافرادی قوت برآمدکی بحالی پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ ہے، آپ کویت میں پاکستان کے سفیر اور مزید پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے حصول میں معاون ہوں گے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کویت کی ترقی کیلئیپر عزم ہے، پاکستان 2035کیویژن کے تحت باصلاحیت افراد کو کویت بھیجتا رہے گا، کویت ایک ہزار سیزائدہیلتھ پروفیشنلز کو روزگاری فراہمی کاخواہاں ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا گزشتہ10سالوں میں کوئی بھی ہنر مندفردخلیجی ممالک نہیں بھیجاگیا، خلیج تعاون کونسل ممبرممالک کوہنرمند افرادی قوت فراہم کرناترجیح ہے۔ اس موقع پر کویتی سفیر کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہیلتھ کیئرپروفیشنلزدینیپرحکومت پاکستان کیشکرگزارہیں، کویت میں قیام کے دوران پاکستانی ہنر مندافراد کو مکمل سہولتیں ملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud