پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

کراچی (اے ایف بی) عید میلاد النبی ﷺکے موقع پرقومی ایئر لائن پی آئی اے نے  مسافروں کیلئے خصوصی پیکج متعارف کروایا ہے، جس کے تحت حجاز مقدسہ کے سفر پر12 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی انتظامیہ نے جشن عید میلاد النبی پر خصوصی پیکج متعارف کروا دیا ہے۔ پیکج کے تحت جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے سفر پر جانے والے مسافروں کو ٹکٹ پر12 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت دی جائے گی اس کے علاوہ خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، مذکورہ پیکج جدہ اور مدینہ منورہ جانے والے اور آنے والے مسافروں کیلئے کارآمد ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی مواقع کو جوش و جذبے سے مناتی ہے خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسول ﷺکی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud