ڈینگی سے متاثرہ 32افرادالائیڈ ہسپتالوں میں پہنچ گئے

راولپنڈی(اے ایف بی ) راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ 32افرادالائیڈ ہسپتالوں میں پہنچ گئے جنہیں ڈینگی وارڈز میں منتقل کر دیا گیاجبکہ ضلع بھر میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6530تک پہنچ گئی ،اب تک ضلع راولپنڈی میں32 کنفر م ڈ ینگی مر یض ر پو رٹ ہوئے ہیںجن میں سے 12ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، 12بے نظیر بھٹو ہسپتا ل جبکہ8 ہو لی فیملی ہسپتال میںز یر علاج ہیں

کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محکمہ صحت راولپنڈی کے سی ای او نے جنوری سے11 اکتوبر تک کی سر گر میوں کے بارے میں بتایاکہ اس دوران چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ، راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پو ٹھو ہار ٹائون(اربن) اور راول ٹائون میں ان ڈور و یکٹر سر و یلئنس میں29609لاروا برآمد ہوا جبکہ آ ئو ٹ ڈور و یکٹر سرو یلئنیس کی رپو رٹ کے مطابق انہی علاقوں میں3679 مقا مات سے لاروانکلاجس کی تلفی کا عمل کیا گیاضلع راولپنڈی میں کل7843 ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی اور تما م کے تمام ہا ٹ سپاٹس کے کئی بار دورے کئے گئے اور و ہاں مطلوبہ کا روائی عمل میں لاتے ہوئے لاروا تلفی کا عمل مکمل کیا گیا کمشنرنے کہا کہ اگرچہ درجہ حرارت میں تبد یلی کی و جہ سے ماحول ڈ ینگی بر یڈنگ کے لئے ساز گار ہو تا جا رہا ہے نیز مختلف یو نین کو نسل سے ڈ ینگی لاروا ملنے کی و جہ سے انسداد ڈینگی مہم کو مز ید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے اسکے ساتھ آئوٹ ڈور سرگر میوںپر ز یا دہ تو جہ د یتے ہو ئے لا روا تلفی کے عمل کو خصو صی اہمیت دی جائے صفائی مہم کے تحت اس بات کو بھی یقینی بنا یا جائے کہ ما حو ل ڈ ینگی بر یڈ نگ کے لئے سا ز گا ر نہیں

۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مزید23افرادکے ساتھ ضلع بھر میں 6530افراد میںکورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ24گھنٹے کے دوران 31افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق کورونا کے کیس سامنے آنے کے بعد جڑواں شہروں میں کے بعض تعلیمی اداروں میں جزوی لاک ڈائون اوربعض میں2ہفتے کے لئے مکمل لاک ڈائون کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں