شوہرکی ملازمہ سے محبت ،بیوی عدالت پہنچ گئی

بحرین(اے ایف بی) بحرین میں ایک خاتون نیشوہر کی ملازمہ سے محبت پرطلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا,جب اسے پتا چلا کہ اس کے شوہر کا گھریلو ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلق ہے۔ خاتون نے خلع کیلئے دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر اس کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے اور گھریلو ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے ہوئے ہے۔ذیلی عدالتوں نے خاتون کا دعوی مسترد کردیا جس کے بعد اس نے اعلی عدلیہ سے رجوع کیا۔ اعلی عدالت نے دونوں ذیلی عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے دیگر کئی خواتین سے بھی شادیاں رچا رکھی ہیں۔ خاتون کے 5 بچے ہیں، اعلی عدالت نے اس کا کیس دوبارہ ایپلٹ کورٹ میں بھیج دیا ہے۔ ایک دلچسپ رپورٹ کے مطابق ہفتے میں کم سے کم 2 گھنٹے 25 منٹ اور ماہانہ 11 گھنٹے بیوی اپنے شوہر سے لڑتی جھگڑتی ہے۔ چونکہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہر معاشرے کا حصہ ہیں۔ اس لیے ماہرین نفسیات بیوی کے چڑچڑے پن سے نمٹنے کے لیے کچھ طریقے بھی تجویز کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیوی سے اس کی فطرت کے مطابق ہی سلوک کیا جائے۔ کسی بھی شخص کو سو فی صد تبدیل کرنا غیر منطقی ہے۔ تبدیلی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی بلکہ الجھنوں کا شکار شخص خود جب تک تبدیلی کا عزم نہ کرے تو اس کی طبیعت اور مزاج میں فرق نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں