خوشخبری؛اٹلی کا پاکستانیوں کو30 ہزار ورک ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

روم( اے ایف بی) اٹلی نے دو سال بعد پاکستانی ورکرز کے لیے ورک ویزے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے خوش خبری دی ہے کہ اٹلی رواں سال 30 ہزار ورک ویزے جاری کرے گا، اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لیے ورک ویزے کی اجازت دے دی ہے۔ جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ 2 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان دوبارہ ورک ویزا لسٹ میں شامل ہوا ہے، اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کا بھی مطالبہ تھا کہ پاکستانی ورکرز کو ویزا دیا جائے۔

ورک ویزوں کے اس موقع سے شعبہ زراعت، سیاحت، تعمیرات اور فریٹ سے منسلک لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی ورکرز اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ سفیر جوہر سلیم نے بتایا کہ بریگزٹ کے بعد یورپی ممالک میں اٹلی میں زیادہ پاکستانی مقیم ہیں، گزشتہ مالی سال اٹلی سے 142 ملین ڈالر بطور ترسیلات زر بھیجے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں