طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (اے ایف بی )محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، صحت کارڈ بننے کے بعد طلبا لاہور کے 25 ہسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کے صحت کارڈ بنانے کے حوالے سے سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے، صحت کارڈ بنانے کیلئے تمام طلبا کو اپنے والدین کے آئی ڈی کارڈ کی فوٹو کاپیز جمع کرانا ہوں گی۔

محکمہ صحت کی ٹیمیں صحت کارڈ بنانے کے حوالے سے سکولوں کا دورہ کریں گی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے محمد عمران کو فوکل پرسن تعینات کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں