شرح خواندگی اور معیارِتعلیم میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار قابل ستائش یے شیخ راشد شفیق

راولپنڈی (اے ایف بی ) پارلیمانی سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس،رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے ملکی تعلیمی ترقی میں نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ اور نسل نو کی ذہنی آبیاری میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار ناقابل فراموش ہے اور کہا ہے کہ حلقے کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ تعلیمی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ تعلیمی مسائل کی نشاندہی کے لیے پارلیمنٹ میں ہمیشہ ان کی آواز بلند کرتا رہونگا

گزشتہ روزآل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی اس موقع ہر پاکستان سویٹ ہومز کے پیٹرن ان چیف معروف سماجی شخصیت زمرد خان، خورشید انور،ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی راولپنڈی عرفان مظفر کیانی ‘ڈاکٹر حماد، احمد شیخ ایڈووکیٹ اور سیدرفاقت شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے

۔شیخ راشد شفیق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے اور ان کی آواز ہمیشہ پارلیمنٹ میں اٹھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام اور ملک کے تعلیمی مسائل حل کرانا ان کی اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے راولپنڈی کے ممبرڈی آراے عرفان کیانی کی تعلیمی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ حلقہ میں ان جیسے محنتی نوجوانوں کی موجودگی پر انہیں فخر ہے جو کہ فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہیں۔

ملک ابرار حسین نے شیخ راشد شفیق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے مالی مسائل کو حل کرانے میں ان کا کردار لائق تحسین ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں