ایم اے ایجوکیشن کی بنیاد پربھرتی ہونے والے اساتذہ کی تفصیلات طلب

راولپنڈی (اے ایف بی )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے ایم اے ایجوکیشن ڈگری کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تفصیلات طلب، 7 یوم میں فہرستیں تیارکرنے کی ہدایت ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ مرتب کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایاکہ صوبہ بھر میں 2005 سے2017 تک 25000 کے قریب ایم اے ایجوکیشن اساتذہ بھرتی ہوئی تھے ، جس میں راولپنڈی ضلع کے 500 اساتذہ بھی شامل ہیں ، یہ اساتذہ پرائمری ، مڈل ،ہائی اور ہائیرسکینڈری سکولوں میں گریڈ 14 سے گریڈ18 میں تعینات ہیں ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ایم اے ایجوکیشن ڈگر ی کی بنیا دپر بھرتی ہونے والے مردوخواتین اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ،

اتھارٹی کے سی ای او کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات یوم میں فہرستیں تیا رکریں تاکہ ایم اے ایجوکیشن ڈگری ہولڈر اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں مرتب کی جائیں اور انہیں تر قی دی جاسکے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر سی ای او راولپنڈی ایجوکیشن نے تمام تحصیلوں کے ڈی ای اوز کو ایم اے ایجوکیشن ڈگری ہولڈرکی تحصیل وائز فہرستیں تیارکرنے کی ہدایت کردی ہیں ،

اپنا تبصرہ بھیجیں