بلدیاتی الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کا ملک بھر میں حصہ لینے کااعلان

راولپنڈی( اے ایف بی) آمدہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان ملک بھر میں بھر پور حصہ لینے کااعلان کردیا اور کہاکہ عوامی حقوق کا تحفظ اور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذہماری منزل ہے عوام اب بیدار ہو چکے ہیں تمام سیاستدانوں کو آزما چکے ہیں تحریک لبیک آخری امید ہے وہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ہے بے روزگاری کرپشن مہگائی سے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے کورونا وباء کے باعث عوام میں مایوسی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا تحریک لبیک قوم کی امید کی آخری کرن ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کا منشور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر کرپشن جھوٹ فریب کا خاتمہ ممکن نہیں تحریک لبیک ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے ان شاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے تحریک لبیک پاکستان میں لوگ جوق در جوق شامل ہو رہیں تحریک لبیک کے ذمہ داران تحریک کو یونین کونسل سطح تک جلد ازجلد فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تحریک لبیک پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے ھوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ضلع راولپنڈی کے تمام ذمہ عہدے داران نے شرکت کی جس میں سرپرست اعلی ملک عبدالروف، امیر حاجی محمد رمضان چشتی، نائب امیر جی ایم شہزاد ناظم اعلی قاری شفیق قادری،ناظم مالیات حاجی محمد محفوظ، نائب ناظم مالیات تصور حسین قادری،ناظم نشرواشاعت محمد امجد رضوی،ناظم خدمت خلق چودھری قدیر احمد، ناظم سییکیورٹی شیخ واصف اقبال۔رابطہ سیکرٹری برائے تنظیم محمد نوید قادری رابطہ سیکرٹری برائے انتظامیہ جاوید اختر عباسی ناظم الیکشن سیل ضمیر احمد عباسی ناظم دفتر قاری رفیع اللہ تحریکی ڈیزائنر شیخ عبدلوسیع نے شرکت کی۔

ضلع راولپنڈی کے امیر حاجی محمد رمضان اعوان چشتی نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے خلاف نہیں ہیں مگر یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پربنایاگیا ہے تحریک لبیک پاکستان اقلیتوں حقوق کے حق میں ہے حکومت کو اس مسئلہ پر سنجیدہ ہونے کا ثبوت دینا چایئے ریاست مدینہ کانعرہ لگانے والوں کو مظلوم نہتے کشمیریوں پر ظلم کیوں نظر نہیں آتا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

  ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں