میٹرک میں 40 فی صد مضامین میں فیل طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے ایف بی)وفاقی وزرات تعلیم نے میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کر دی گئی ہے، میٹرک میں 40 فی صد مضامین میں فیل طلبہ کو پاس کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک میں چالیس فی صد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے امتحانی پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سابق یا پرائیویٹ امیدوار اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے، سابق یا پرائیویٹ امیدوار جو 40 فی صد مضامین میں فیل تھے انھیں پاس کر دیا جائے گا، ایسے امیدواروں کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ نتائج میں پاس نہیں کیا گیا تھا۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے میٹرک کے ہزاروں طلبہ کا مستقبل اس وقت دا پر لگایا گیا تھا جب فیڈرل بورڈ نے میٹرک نتائج میں سپلی والے طلبہ کو پاس ہی نہیں کیا، جس کے باعث طالب علم شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئے، سیکڑوں بچوں نے امتیازی تعلیمی پالیسی کے خلاف بورڈ میں درخواستیں بھی دائر کر دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں