سیاحتی شعبے میں جی ایم اور منیجر تک بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے ایف بی) پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کی ری اسٹرکچرنگ کے سلسلے میں ادارے میں نئی بھرتیاں کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاحتی شعبے کے فروغ کے لیے پی ٹی ڈی سی کی ری اسٹرکچرنگ کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اہم عہدوں پر نئی بھرتیوں کے لیے ٹویٹ کیا ہے

۔ ادارے میں پروفیشنلز اور ماہرین کی از سر نو تعیناتی کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا، ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 17 سے 19 گریڈ تک کے لیے جی ایم اور منیجر تک کی آسامیوں پر نئی بھرتی ہوگی۔ زلفی بخاری نے لکھا کہ ادارے کو ایسے قابل افسران کی ضرورت ہے جو ادارے کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ پی ٹی ڈی سی کے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار حکومتی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ دو دن قبل وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ 2021 پاکستان کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے کا سال ثابت ہوگا، کرونا وائرس سے بخیر و خوبی نجات کے بعد انشا اللہ ملک کے طول و عرض میں ہوٹل ریسٹورنٹس، سیاحتی مراکز اور سیر گاہیں کھل جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں