آزاد کشمیرہائیکورٹ کے 5ججز کی تقرریاں کالعدم قرار

مظفرآباد(اے ایف بی) سپریم کورٹ آف آزادجموں وکشمیر نے ہائی کورٹ کے ججز جسٹس سجاد راجہ،جسٹس رضا علی خان،جسٹس سردار اعجاز،جسٹس خالد یوسف اور جسٹس منیر چودھری کی تقرری کے طریقہ کار کو غلط قرار دے کر عہدوں سے ہٹادیا جبکہ ایک جج کو ماتحت عدالت بھجنے کا حکم دے دیا،آزاد کشمیر کے وکلا نے ابتدائی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا

۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے قائم قام چیف جسٹس راجہ سعید اکرم اور جسٹس غلام مصطفی مغل نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے 5جج فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں آزادکشمیرہائیکورٹ نے 4ججز کے حق میں اور ایک کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت جسٹس رضا علی خان، جسٹس راجہ سجاد، جسٹس چوہدری منیر، جسٹس سرداراعجاز اور جسٹس خالدیوسف کو فارغ کردیا گیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہائیکورٹ میں پینل پر اختلاف ہوا تھا۔ خیال رہے کہ ججز تعیناتی کے لیے دونوں چیف جسٹس کی جانب سے متفقہ پینل ارسال کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں