ہم جنس پرستی کا انکشاف،لڑکی نے لڑکی سے شادی والد عدالت پہنچ گیا،

راولپنڈی(اے ایف بی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس صداقت خان نے ٹیکسلا میں ہم جنس پرستی کی شادی کے خلاف رٹ پرسماعت کیلئے منظورکرتے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا اور مبینہ لڑکے کو نوٹس جاری کردیاہے۔

لڑکی(ن) کے والد سید امجد حسین شاہ نے راجہ امجد محمود ایڈووکیٹ کے زریعےدائررٹ میں موقف اختیار کیاکہ لڑکی(ع)نے علی آکاش بن میر ی بیٹی سےشادی کرلی ہے۔لڑکی کے باپ کے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ میر ی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔ علی نقاش ( لڑکی) نے کمپیٹوٹر سائنس میں ماسٹر کر رکھا ہے ۔شادی کے لئے علی آکاش کے نام سے شناختی کارڈ بنوا کر کورٹ میرج کی۔نیہاکے والد نے علم ہونے پر رٹ دائر کی۔میر ی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

راجہ امجد جنجوعہ ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیا کہ عاصمہ بی بی نے اپنی جنس تبدیل کروائی ہے، پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی ہے۔عدالت عالیہ نے دلائل کے بعد نوٹس جار ی کر دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں