عیدالاضحیٰ کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے سکیورٹی پلان جاری کردیا

لاہور( اے ایف بی )محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی پلان جاری کردیا، قربانی کے جانوروں کی تمام مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگانے کے احکامات ۔

تفصلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ شہرمیں مویشیوں کی خریدوفروخت نہیں ہوگی،عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی پلان کے مطابق بچے،بوڑھے اوربیمارلوگوں کےمویشی منڈیوں میں جانےپرپابندی ہوگی،مویشی منڈیوں سےشہرجانے والےراستوں پرنفری تعینات کی جائے،محکمہ داخلہ نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کےتمام کوروناایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنایاجائے۔

عیدالاضحی کی نمازایس اوپیز کے مطابق اداکی جائے،محکمہ داخلہ نےممنوعہ تنظیموں پرقربانی کی کھالیں جمع کرنےپربھی پابندی لگادی ہے،عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق مویشی منڈیوں میں ماسک اورسینٹی ٹائزرزکااستعمال لازمی ہوگا۔

قبل ازیں محکمہ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو عیدالاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا تھا،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے، صنعتوں، دکانوں اور مارکیٹوں کو چیک کیا جائے، ضلع اورڈویژن کی سطح پر پیس کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صنعتیں، دکانیں اور مارکیٹیں بند کرائی جائیں، شہریوں کے ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں