نئے داخلوں کیلئے سکول لیونگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار،

راولپنڈی (اے ایف بی) صوبائی حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی ضلع میں بھی ایک نجی تعلیمی ادارے کو چھوڑ کردوسرے میں داخلہ لینے کے لیے سکول لیونگ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے ، والدین کسی بھی دوسرے سکول میں بچوں کو داخل کرنے کے لئے سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ لینے کے لئے متعلقہ سکول کے بقایا جات ادا کرنے کے پابند ہوں گے، ایک ادارے کی فیس اور بقایا جات ادا کئے بغیرکسی بھی سرکاری یا نجی ادارے میں کسی بھی طالب علم کا داخلہ نہیں ہو سکے گا۔ ، اپسما کے رہنما ابراراحمد خان ,پرایئویٹ سکولوں کی تنظیم کے رہنما راجہ الیاس کیانی ، ممبر کمیٹی راجہ عرفان مظفر کیانی نے اس نوٹیفیکیشن کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ نجی سکولوں کی تنظیموں کے دیرینہ ڈیمانڈ کو پورا کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورسی ای او اعظم کاشف کا شکریہ ادا کرتے ہیں،کہ انہوں نےنجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کے مطالبہ پر یہ اقدام اٹھایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں