بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے حریت کانفرنس سے علیحدگی اختیارکرلی

سرینگر ( اے ایف بی)بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے کُل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا سے کٹ کر ایک پنجرے میں قید، ہر سو فوج کا راج ہے اور موت کا سناٹا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے انسانیت بھی شرمسار ہے ۔۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کُل جماعتی حریت کانفرنس سے مکمل علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئےاپنے آڈیو پیغام میں کہاکہ یہ فیصلہ انھوں نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا، اس حوالے سے انھوں نے فورم کو تفصیلی خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔خیال رہے سید علی شاہ گیلانی برسوں سے حریت کانفرنس کے چیئرمین کے طور کام کررہے تھے اور آج انہوں نے اچانک اس کو الوداع کہنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں