پنجاب ٹیچرز یونین کا سی ای او ایجوکیشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

راولپنڈی (اے ایف بی)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی نے ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیاکہ سی ای او ایجوکیشن کے خلاف تحریک چلا ئی جائے گی،اس سلسلے میں تمام حلقہ صدور جنرل سیکریٹریز اور ڈسٹرکٹ باڈی کا اجلاس فوری طور پر کہوٹہ میں طلب کرلیا جس میں آئندہ کے لاءحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او کی جانب سے اساتذہ کے ساتھ نامناسب رویہ ، خواتین اساتذہ کے ساتھ اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کرنے اور کہوٹہ میں ایک نا اہل شخص کو ڈپٹی ڈی ای او لگانا،انتظامیہ کی کریشن کی نشاہدہی کرنے والے اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائی ،غیرتدریسی ڈیوٹیاں لگانے پر سی ای او کے خلاف تحریک چلانے کا ا علان کردیا اس سلسلے میں اجلاس میں جن امور پر مشاورت کی گئی ا وراعلامیہ جاری کیا گیا جس کے تحت انتظامیہ کی کرپشن کی نشاندہی کرنے والے اساتذہ کی درخواستوں پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا درخواست گزاروں کو تختہ مشق بنا دیا جاتا ہے اور حیلے بہانوں سے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی جاتی ہیں ۔ خواتین اساتذہ کے خلاف سی ای او کی طرف سے خلاق سے گری ہوء زبان ناقابل برداشت ہے خاص طور پر یہ کہنا کہ میں الٹا لٹکا دوں گا ،کہوٹہ میں ایک نا اہل شخص کو ڈپٹی ڈی ای او لگا دیا گیا جو ایک دستخط کرنے سے پہلے سو طرح کی گارنٹیاں لیتا ہے موصوف محض سی ای او کے رشتہ دار ہونے کی وجہ سے تعینات کیے گئے اور سارا دن کہوٹہ میں پرائیویٹ تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے سروے کرتے رہتے ہیں ،اساتذہ کو جائزہ کاموں کے لیے بھی سیاست دانوں کے طواف کرنے پڑتے ہیں اسی طرح انکوائریوں پر فیصلے میرٹ کے بجائے سیاست دانوں کی اپروول کے بعد ہوتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں