اساتذہ تنظمیوں کا انسدادڈینگی مہم کی ڈیوٹی دینے سے انکار

راولپنڈی (اے ایف بی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اساتذہ کی ڈیوٹیاں انسدادڈینگی مہم پر لگانے کے احکامات ، اساتذہ تنظیموں نے انسداد ڈینگی مہم پرڈیوٹی کو غیرتدریسی قراردیکر انکار کردیا ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او کی جانب سے 250 اساتذہ کہ فہرست بھوائی گئی ہے کہ یہ اساتذہ اپنی تحصیلوں میں انسداد ڈینگی مہم پر ڈیوٹیاں دیں گے جس ہر اساتذہ تنظمیوں نے احتجاج کرتے ہوئے انسداد ڈینگی مہم پر ڈیوٹیاں دینے سے انکارکردیا اور اسے غیرتدریسی اقدام قراردیتے ہوے موقف اختیارکیا کہ اساتذہ غیرتدریسی ڈیوڈٹیاں کسی صورت نہیں کریں گے اس حوالے سے کسی استادکے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی تو پنجاب بھر میں احتجاجی دھرنادیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں