امریکہ کا بھارت کی مدد کے لئے فوج بھیجنے کا فیصلہ

امریکہ(اے ایف بی) بھارت اور چین کے دمریان جاری سرحدی تنازعے پر اب امریکہ کی جانب سے بھارت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تنازعے میں امریکہ نے ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ چینی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کی افواج مناسب طور پر موجود ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ردعمل سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ویتنام ، انڈونیشیا ، ملیشیا ، فلپائن اور بحیرہ جنوبی چین جیسے ممالک کے لئے خطرہ ہیں، اس لئے ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ امریکی فوج کو درست موقع پر مثبت نتائج کے لئے استعمال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں