کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے سہ فریقی معاہدہ تیار

اسلام آباد(اے ایف بی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے، پراجیکٹ میں2.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سی پیک کے تحت انرجی سیکٹرمیں ایک تاریخی دن، کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے سہ فریقی معاہدہ کو حتمی شکل دیدی گئی، پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاورسیکٹر کے کسی ایک آئی پی پی میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ، کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ میں2.4ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سی پیک منصوبوں پرکام تیزی سیجاری ہے ، فریقین سی پیک پربھرپورکام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں