پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات میں خوف ناک اضافہ، مزید 88 افراد جاں بحق

کرروناوائرس

اسلام آبا(اے ایف بی)پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 88 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں، یہ ملک میں ایک دن میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات ہیں۔ فصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 69,496 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,483 ہو گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3,039 نئے کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 6 سے بڑھ کر 7 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 315 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,481 ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 42 ہزار 742 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 3,039 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 25,271 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اٹھاسی اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 475 ہے، اس کے بعد سندھ میں 465 اموات، خیبر پختون خوا میں 453 اموات، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 27، گلگت بلتستان میں 11 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 6 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔ سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 27,360 ہو گئی، پنجاب میں 25,056 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 9,540، بلوچستان میں 4,193، اسلام آباد میں 2,418 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 678 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 251 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14 ہزار 972 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 47 ہزار 30 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 13,272 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 6,901 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,809 مریض، بلوچستان میں 1,471 مریض، گلگلت بلتستان میں 490 مریض، اسلام آباد میں 169 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 159 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں