پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ، عملہ سمیت107 مسافر سوار تھے

pia

کراچی(اے ایف بی) پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ ک کے قربب جناح گارڈن میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ سول ایوی ایشن ، ریسکیو اور پولیس کی ٹی میں طیارہ گرنے کی جگہ پہنچنا شروع ہوگئی ہے ۔ طیارہ گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی اور پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا ہے، طیارہ گرنے کے مقام پر گھروں کو نقصان پہنچا اور گاڑیوں بھی تباہ ہوگئی ۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ خالی مقام پر گرا ہے، طیارہ ایئربس320 میں 100سے زائد مسافر موجود تھے ، کپتان نے کنٹرول ٹاورکوطیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کی اطلاع دی اور کپتان کو گائیڈ لائن دینے کےدوران طیارہ ریڈار سے غائب ہوا ۔ ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے ۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کےمطابق طیارے میں 102افرادسوارتھے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پی اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حادثے کی جگہ پر ہر ممکن امدادی کاموں کو یقینی بنائے ۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی کوئیک رسپارنس فورس،رینجرز طیارہ گرنےکی جگہ پہنچ گئے، پاک فوج،رینجرز ،سول انتظامیہ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ آرمی ایوی ایشن کاہیلی کاپٹر جائے حادثے کی طرف روانہ کردیا گیا ہے اور اربن سرچ ریسکیوٹی میں بھی جائے حادثہ پہنچ گئیں ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طیارہ گرنے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کمشنر کراچی اورڈی ا;63;ئی جی کو فون کرکے علاقے میں فوری پہنچنے کےاحکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حادثے میں متاثرہ لوگوں کی فوری مددکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی اور کہا اسپتالوں میں فوری طورپربلڈکابندوبست کیا جائے اور فوری سینئر ڈاکٹرزکوڈیوٹی پر پہنچیں ، مجھے پل پل کی رپورٹ دی جائے ۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پی آئی اے کا طیارہ گرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا چیئر مین پی آئی اے کو ٹیلیفون کرکے حادثہ کی پورٹ طلب کرلی ہے اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو جائے حادثہ پر امدادی کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں