پاکستان میں کرونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 50 اموات،

courana

اسلام باد(اے ایف بی)کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213مملک میں دنیا کا 19واں ملک بن چکا ہے، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 50ہزار سے بڑھ گئی، گزشتہ روز وائرس سے 50اموات ریکارڈ کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ ;200;پریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 50,694افراد متاثر ہو چکے ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچاس افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 1,067ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں ;200;بادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10لاکھ ;200;بادی میں اموات کی شرح 5 فی صد ہے، جب کہ 10لاکھ ;200;بادی میں کیسز کی تعداد بھی 218ہے ۔ ملک میں 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ ;200;بادی میں 1,949 ہے ۔ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 426 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 15,201 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید پچاس اموات رپورٹ ہوئیں ، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 365 ہے، اس کے بعد سندھ میں 336 اموات، پنجاب میں 310 اموات، بلوچستان میں 39، اسلام ;200;باد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 اموات جب کہ ;200;زاد کشمیر میں صرف ایک موت ریکارڈ ہوئی ہے ۔ سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 19,924 ہو گئی، پنجاب میں 18,455 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 7,155، بلوچستان میں 3,074، اسلام ;200;باد میں 1,326 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 602 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، ;200;زاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 158 ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 16 ہزار 387 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 4 لاکھ 45 ہزار 987 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ سندھ میں 6,325 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، پنجاب میں 5,312 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,198 مریض، بلوچستان میں 724 مریض،گلگت بلستان میں 412 مریض، اسلام ;200;باد میں 151 جب کہ ;200;زاد جموں و کشمیر میں 79 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں