حکومت کی صفوں میں گھسے فرقہ پرور عناصر شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں ، اشرف آصف جلالی

dr asif

لا اہور ( اے ایف بی) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ حکومت کی صفوں میں گھسے فرقہ پرور عناصر شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں ۔ حکومت بتائے ماتمی جلوسوں کے لیے ایس او پیز کہاں تھیں ;238; اہل سنت سے امتیازی سلوک پر خاموش نہیں رہ سکتے ۔ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں سے سوتیلی ماں جیساسلوک کیا جارہا ہے ۔ ہمارے پْرامن ہونے کے پیچھے پاکستان اورنظریہ پاکستان سے محبت کارفرما ہے مگر اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالیٰ کے رسول کا حق ہر کسی کے حق پر مقدم ہے ۔ حکومت نے جمعہ، جماعت اور مساجد پر ماتمی جلوسوں کو ترجیح دے کر اپنے نعرے ’’دو نہیں ایک پاکستان‘‘ کو خود ہی رد کر دیا ہے ۔ مساجد کی صفوں میں کرونا ڈھونڈنے والوں کو بڑی بڑی شاہراؤں کے جلوسوں میں کرونا نظر کیوں نہیں آیا ۔ فرقہ نوازی، اقرباء پروری اور کرپشن نے پہلے ہی ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں ۔ بندوں کے حقوق تو اپنی جگہ رہے حکومت نے چند ماہ کی مسلط کردہ پابندیوں سے تو اللہ تعالیٰ کے حق عبادت پر بھی حملہ کر دیا ۔ محض ایک بیماری کے وہم پر ملک بھر میں نظام عبادت، نظام معیشت اور نظام تعلیم و تبلیغ کو درہم برہم کیا گیا ۔ حکومت مساجد پر چڑھائی اور دین میں مداخلت سے اپنے رستے خود بند کر رہی ہے ۔ اکابرین تحریک آزادی نے جی بھر کر رب کی بندگی کے لیے علیحدہ ملک حاصل کیا تھا، مگر آج عبادات پر پابندیوں کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں