بھارتی فوج کی درندگی، وادی میں مزید 2 کشمیری شہید

Kashmir

سیرنیگر (اے ایف بی)ماہِ رمضان کے دوران بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ضلع ڈوڈا میں مزید 2 کشمیر ی شہید کردیے ۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سر چ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا ۔ بھارتی فوج نے رمضان کے آغاز سے ہی وادی میں مظالم بڑھا دیے ہیں ، آئے روز آپریشن کے نام پر نہتے مظلوموں کو شہید کیا جارہا ہے ۔ حالیہ دنوں بھی نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں ۔ بھارتی قابض فوج نے شوپیاں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر مظلوم شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔ بھارتی مظالم کا یہ سلسلہ وادی بھر میں برقرار ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا ۔ وادی میں معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں