مودی کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے،وزیراعظم

imran khan

اسلام آباد(اے ایف بی): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کا آر ایس ایس سے متاثرہ نظریہ واضح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے غیرقانونی الحاق کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا،دوسرا کشمیریوں سے غیرانسانی سلوک اور تیسرا طاقت کا بہیمانہ استعمال کیاگیا،بھارتی افواج کشمیری خواتین، بچوں کے خلاف پیلٹ گنز استعمال کر رہی ہے ۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا غیر انسانی لاک ڈاوَن کر رکھا ہے،کشمیریوں کو خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم کر دیاگیا،مقبوضہ کشمیر میں با الخصوص نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے،بھارت ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مودی کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں